ملک کے سب سے بڑے اور سب سے ذیادہ کما کر دینے والے شہر کراچی نالوں کی صفائی نا ہونے کی وجہ سے تباہی دہانے پر کھڑا ہے، انیس قائم خانی
July 5, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 5 جولائی 2020
صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائم خانی نے مون سون کی متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر کراچی کے برساتی نالوں کی صفائی نا ہونے اور بارش کے دوران کے الیکٹرک کے ناقص نظام کی وجہ سے انسانی زندگیوں کو لاحق خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے اور سب سے ذیادہ کما کر دینے والے شہر کراچی نالوں کی صفائی نا ہونے کی وجہ سے تباہی دہانے پر کھڑا ہے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے باوجود سندھ حکومت اور مئیر کراچی کے جان پر جوں تک نہیں رینگی ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کسی قسم کے اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں، فنڈز ہونے کے باوجود برساتی نالوں کی صفائی نا کرنا کرپشن کے علاؤہ کچھ نہیں ہے۔ نالوں کی صفائی نا ہونے کے باعث برساتی پانی آبادیوں میں داخل ہوکر شہریوں کی زندگی اور صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوتا ہے، صدر پی ایس پی نے اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس بار بھی صوبائی اور بلدیاتی حکومت کی نااہلی اور بے حسی کے باعث پچھلی بارشوں کی طرح انسانی جانیں ضائع ہوسکتی ہیں، یاد رہے کہ پچھلے سال عید پر 36 افراد مختلف علاقوں میں پانی بھرنے کے سبب کرنٹ لگ کر جانبحق ہوگئے تھے جبکہ گورنر سندھ، وزیر بلدیات، مئیر کراچی اور کے الیکٹرک روایتی نااہلی اور بےحسی کی عکاسی کرتے رہے۔ انیس قائم خانی نے سندھ حکومت اور مئیر کراچی سے مطالبہ کیا کہ ہنگامی بنیادوں پر کراچی کے نالوں کی صفائی کروائی جائے تاکہ کراچی کو بڑی تباہی سے بچایا جاسکے۔