صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، مصطفی کمال
July 4, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 4 جولائی 2020
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی اور کوئٹہ پریس کلب کے لیے اعلان کردہ وفاقی گرانٹ کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس پی وفاقی حکومتی طریقہ کار کو امتیازی نوعیت کا سمجھتے ہوئے اسکی مخالفت کرتی ہے، صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، وطن عزیز پر جب بھی کوئی مشکل درپیش آئی، صحافی برادری نے اپنی زمہ داریاں نبھانے کے لیے اپنی زندگیوں کی بھی پرواہ نہیں کی۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں صحافیوں کو ان کے جائز حق سے محروم نا کریں۔ وعدوں کے برخلاف حکومت کی جانب سے ان کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے میڈیا انڈسٹری بھی سخت مسائل کا شکار ہے ۔میڈیا ورکرز کو برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پی ایس پی صحافی برداری کی آواز ہے اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اپنے وعدے کے مطابق میڈیا ورکرز کو فوری صحت کارڈ کا اجراء، تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی کے لئے مستقل طریقہ کار وضع کرئے اور صحافی برادری کے لیے سستی رہائش کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے پاکستان ہاوسنگ اسکیم میں باقاعدہ شامل کرئے۔