مصطفی کمال کا کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس اور مسافر وین کے حادثے پر افسوس کا اظہار
July 3, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 3, جولائی 2020
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس اور مسافر وین کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ٹرین حادثات میں تشویشناک اضافے اور آئے روز ٹرین حادثات کے باعث قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اتنے مہلک حادثات کے باوجود محکمہ ریلوے اور حکومت کی جانب سے حادثات کی روک تھام کیلئے کسی قسم کے کوئی ٹھوس اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں جو کہ باعث تشویش اور قابل مذمت ہے۔ مہذب دنیا میں ایک حادثے کے بعد وزیر مستعفی ہوجاتا ہے لیکن یہاں الٹ کام ہوتا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ ایسے ہولناک حادثات کے بچاﺅ کیلئے محکمہ ریلوے کو جدید دنیا سے ہم آہنگ کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے ٹرین اور مسافر وین کے حادثہ میں جاں بحق افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔