Categories
خبریں

پاک سرزمین پارٹی نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا اعلان صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائم خانی

پاک سرزمین پارٹی نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا اعلان صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائم خانی

Homepage

*مورخہ 30 جون 2020*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا اعلان صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائم خانی نے کیا۔ گلگت کے شہر جوٹیال میں چیف آرگنائزر گلگت بلتستان محمد صابر کی زیر صدارت پارٹی ذمہ داران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران آرگنائزنگ کمیٹی خلیل احمد میر، کریم اللہ، رضوان اللہ، شہباز خان، ظاہر فراز شامل تھے۔ جبکہ ضلع دیامر سے کریم شاہ اور جاوید اقبال، بلتستان ڈویژن سے محمد علی اور نظر علی، ہنزہ سے سمیع اللہ بیگ اور محمد شہزاد، ضلع غذر سے محمد شمشیر اور محمد شمشاد نے بزریعہ ٹیلیفون اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک سرزمین پارٹی گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ اس موقع پر صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائم خانی نے کارکنان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ جلد گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سید مصطفیٰ کمال ملک کے ہر شہری کے حقوق کے لیے کوشاں ہیں۔ چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے ثابت کردیا ہے کہ عوام کو حقوق اور سہولیات دلانے کے لیے اختیار کی نہیں بلکہ کردار کی ضرورت ہوتی ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد عوام کی طاقت سے پاک سرزمین پارٹی ملک میں مثبت تبدیلیوں کا باعث بنے گی۔ اس موقع پر مرکزی وائس چیئرمین اشفاق منگی اور مرکزی نیشنل کونسل کے رکن شبیر قائم خانی نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔