ایک کمپنی کی مونوپولی میں کراچی سمیت پوری ملک کی عوام کو معاشی طور پر ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے ارشد وہرا
June 30, 2020
*مورخہ 30 جون 2020*
(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و سابق ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرا نے کہا ہے کہ شنگھائی الیکٹرک کمپنی کی جانب سے کے الیکٹرک کی خریداری کیلئے پیشکش کی گئی ہے۔ یہ نئی کمپنی بھی عوام اور ملک کے مفادات کے خلاف سفید ہاتھی ثابت نہ ہو اس کے لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر شنگھائی الیکٹرک کمپنی سمیت جو بھی کمپنی چاہے اسے بجلی کی ترسیل کا علیحدہ سے لائسنس جاری کرے تاکہ عوام کے پاس سیلولر کمپنیوں کی طرز پر مختلف آپشنز موجود ہوں اور کے الیکٹرک کی کارکردگی سے نالاں صارفین شنگھائی الیکٹرک کمپنی یا کسی دوسری کمپنی سے بجلی حاصل کر سکیں۔ کراچی پر پوری ملک کی معیشت کا دارومدار ہے اور یہاں پر کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے بجلی کی ترسیل کی مختلف کمپنیوں کا ہونا لازمی ہو چکا ہے۔ ایک کمپنی کی مونوپولی میں کراچی سمیت پوری ملک کی عوام کو معاشی طور پر ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کراچی کی عوام کی جانب سے حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر مختلف کمپنیز کو لائسنس جاری کرے ورنہ ہم عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانے سمیت اپنا جمہوری و آئینی حق استعمال کرتے ہوئے کراچی والوں کا حق لینے کیلئے سڑکوں پر بھی عوامی احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔