مصطفی کمال کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت
June 29, 2020
مورخہ 29 جون 2020
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کا واقعہ نا صرف ملک کو بدنام کرنے کی سازش ہے بلکہ پاکستان کے معاشی اعصابی نظام کو مفلوج کرنے کی گہری سازش تھی، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کراچی، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں دستی بم حملوں کے نتیجے میں رینجرز کے جوانوں کی شہادت اور آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والا حملہ ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں۔ ہم نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کر ذریعے قوم کو آگاہ کر دیا تھا کہ تین موجودہ عوامل بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹوں کو آکسیجن فراہم کررہے ہیں، اب چونکہ کراچی کے نوجوانوں نے را کے ایجنٹ الطاف حسین کی باتیں ماننا چھوڑ دی ہیں لحاظہ اب الطاف حسین سندھو دیش اور بی ایل اے کی کمان سنبھال کر دہشتگردی کروا رہا ہے۔ جب تک ان تینوں عوامل کو ختم نہیں کیا جائے گا تب تک پاکستان میں امن کا قیام ناممکن ہے۔ قوم ایسے بزدلانہ حملوں سے ڈرنے والی نہیں ہے، ہم سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بروقت کاروائی کرکہ نا صرف عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا بلکہ بین الاقوامی طور پر پاکستان کی ساکھ کو مجروح ہونے سے بھی بچایا۔ پی ایس پی سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پاک سر زمین پارٹی پاکستان کے دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، ہم نے بڑی قربانیاں دے کر راء کی جڑوں کو کراچی سے اکھاڑ پھینکا تھا، جب تک پی ایس پی موجود ہے ملک دشمن اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ سندھ پولیس کے اہلکاروں پر پوری قوم کو فخر ہے، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی قابل ستائش ہے اور واقعے میں شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں