Categories
خبریں

شبیر قائم خانی کا الیکڑک کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے پر سخت ترین الفاظ میں مذمت

شبیر قائم خانی کا الیکڑک کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے پر سخت ترین الفاظ میں مذمت

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 24 جون ،2020

پاک سر زمین پارٹی کے نیشنل کونسل کے رکن شبیر قائم خانی نے الیکڑک کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کے الیکٹرک کی نا اہلی کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ الیکٹرک کی جانب سے طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ نے کراچی کے غریب شہریوں کی زندگی اجیراً کردی ہے۔ گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باوجود ہزاروں روپے کے بل بھیجنا غریب عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی جارہی ہے تو دوسری جانب کے الیکٹرک گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر کے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور کر رہی ہے۔انہوں نےکہا کہ کے الیکٹرک فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کا بہانا بنا کر شہریوں سے اوور بلنگ کی مد میں کروڑوں روپے لوٹ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ کر کے عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کردیا ہے ۔ کے الیکٹرک نے ہٹ دھرمی اور بے حسی کی تمام حدیں توڑ دی ہیں اور لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو بھی طویل سے طویل تر کیا جارہا ہے جو کہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کے الیکٹرک گرمیوں میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے مربوط حکمت عملی بنائے تا کہ عوام گرمیوں میں سکون سے رہ سکیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافے کا نوٹس لیا جائے اور کے الیکٹرک کو بجلی کی بلا تعطل ترسیل کا پابند کیا جائے۔اگر شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کا سلسلہ بند نہ کیا تو ہم عوام کے ساتھ کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہونگے