Categories
خبریں

چیئرمین سید مصطفیٰ کمال اور صدر پی ایس پی انیس قائم خانی کے معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر افسوس کا اظہار

چیئرمین سید مصطفیٰ کمال اور صدر پی ایس پی انیس قائم خانی کے معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر افسوس کا اظہار

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ ،22 جون 2020

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال اور صدر پی ایس پی انیس قائم خانی کے معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ علامہ طالب جوہری کے انتقال سے عالم اسلام آج ایک بہترین مبلغ اسلام سے محروم ہوگیا ہے۔اورعلامہ طالب جوہری کے انتقال سے دینی حلقوں میں جو خلا پیدا ہوا ہے اسے کسی صورت پر نہیں کیا جاسکتا۔چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال اور صدر پی ایس پی انیس قائم خانی نے علامہ طالب جوہری کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا۔
دریں اثناء پاک سر زمین پارٹی کے نمائندہ وفد نےمعروف عالم دین علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ میں شرکت کی پاک سر زمین پارٹی کے وفد میں پی ایس پی کے نیشنل کونسل کے ارکان قمر اختر نقوی اور جعفر الحسن کی شرکت۔