Categories
خبریں

مصطفی کمال کا کراچی، گھوٹکی و لاڑکانہ میں رینجرز اہلکاروں پر دستی بم حملوں کے نتیجے میں دو رینجرز کے جوانوں اور دو شہریوں کی ہلاکت پر گھرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مصطفی کمال کا کراچی، گھوٹکی و لاڑکانہ میں رینجرز اہلکاروں پر دستی بم حملوں کے نتیجے میں دو رینجرز کے جوانوں اور دو شہریوں کی ہلاکت پر گھرے دکھ اور افسوس کا اظہار

Homepage

*پریس ریلیز*
*مورخہ 19 جون 2020*

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کراچی، گھوٹکی و لاڑکانہ میں رینجرز اہلکاروں پر دستی بم حملوں کے نتیجے میں دو رینجرز کے جوانوں اور دو شہریوں کی ہلاکت پر گھرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت لداخ میں چین کے ہاتھوں ہزیمت اور شہید عمران فاروق کو الطاف حسین کے حکم پر قتل کرنے کے عدالتی فیصلے کا بدلہ کراچی، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں راء کے ایجنٹوں ایم کیو ایم لندن اور سندھ علیحدگی پسند تحریک شفیع برفت گروپ کے زریعے لے رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ایس پی سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پوری قوم دہشت گردی خلاف متحد ہے۔ پی ایس پی نے بڑی قربانیاں دے کر راء کی جڑوں کو کراچی سے اکھاڑ پھینکا ہے لیکن ایک ہی دن میں سندھ کے مختلف شہروں میں دہشت گردی واقعات رونما ہونا تشویشناک بات ہے، پاکستان دشمن عناصر ایک سازش کے تحت ایک بار پھر سندھ کا امن تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سندھ کے سندھی اور اردو بولنے والوں کو راء کے ایجنٹوں کی سازش کو سمجھنے اور اسکے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔پاک سر زمین پارٹی پاکستان کے دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، پی ایس پی کے ہوتے ہوئے کوئی بھی طاقت پاکستان کے اتحاد کو پارہ پارہ نہیں کرسکتی۔ سید مصطفیٰ کمال نے کراچی، گھوٹکی اور لاڑکانہ کے واقعات کی اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ان گھناؤنے واقعات میں ملوث افراد اور ماسٹر مائنڈ کے خلاف سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔