پاک سر زمین پارٹی پاکستان کے تمام مسائل کو قابلِ عمل طریقے سے حل کرنا جانتی ہے مصطفی کمال
June 17, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 17 مئی 2020
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ این ایف سی کے طرز پر پی ایف سی کا اجراء اور صوبائی خودمختاری کے طرز پر ڈسٹرکٹ اور شہروں کی خودمختاری ہی پاکستان کی بقا اور ترقی کی ضمانت ہے۔ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کے تمام مسائل کو قابلِ عمل طریقے سے حل کرنا جانتی ہے۔ ایک جانب تمام تر اختیارات اور وسائل رکھنے والی وزیراعظم، وزیر اعلیٰ اور مئیر کی جماعتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں تو دوسری جانب عوام ہمارے کردار، صلاحیت، خدمت اور بھائی چارے کے جزبے کو مشکل ترین حالات میں پرکھنے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر ہم سے جڑ رہی ہے کیونکہ مشکل وقت میں نااہل حکمرانوں نے عوام کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا جبکہ پاک سر زمین فاؤنڈیشن رات دن عوام کو سہولیات پہنچانے میں لگی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پاکستان ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کارکنان اور ڈسٹرکٹ ویسٹ سے پشتون نوجوانوں کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ارکان سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیک محمد، نیشنل کونسل کے رکن مقبول احمد ابڑو، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے انچارج عادل صدیقی، رکن اسپورٹس اینڈ کلچر ونگ اخترعلی ابڑو اور صدر کورنگی ٹاؤن نجم مرزا بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس پی لوگوں کو مرتا ہوا نہیں دیکھ سکتی، ہم اللہ کی مخلوق کی خدمت عبادت سمجھ کر کررہے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے پی ایس پی میں نئے شامل ہونے والوں کو تلقین کرتے ہوئے کہا وہ اپنے علاقوں کی بہتری کے لیے عوام میں شعور بیدار کریں۔