Categories
خبریں

ہماری جدوجہد ذاتی مفادات کے حصول کے لیے نہیں بلکہ انسانیت کی بھلائی کے لئے ہے، انیس قائم خانی

ہماری جدوجہد ذاتی مفادات کے حصول کے لیے نہیں بلکہ انسانیت کی بھلائی کے لئے ہے، انیس قائم خانی

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 16 جون 2020

پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران عوام نے دیکھ لیا کہ حکومتی وسائل اور اختیارات رکھنے والی سیاسی جماعتوں نے قوم کو تنہا چھوڑ دیا جبکہ پی ایس پی کے کارکنان بے بس عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔ ہماری جدوجہد ذاتی مفادات کے حصول کے لیے نہیں بلکہ انسانیت کی بھلائی کے لئے ہے، یہی وجہ ہے پی ایس پی ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط ہورہی ہے جبکہ وزیراعظم، وزیر اعلیٰ اور مئیر کی سیاسی جماعتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان ہاوُس میں گلستان جوھر، كهارادر اور گارڈن ٹاؤن سے نوجوانوں کی پی ایس پی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس پی میں روانہ کی بنیاد پر لوگ جوق در جوق شمولیت کر رہے ہیں کیونکہ انھوں نے ہمارے کردار کو پرکھ لیا ہے۔پی ایس پی فاؤنڈیشن نے مشکل وقت میں سفید پوش اور ضرورت مندوں خاندانوں میں عزت نفس مجروح کیے بغیر راشن تقسیم کئے، اپنی مدد آپ کے تحت جراثیم کش اسپرے کروائے۔ انہوں نے کہا کہ موجود صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ جس طرز پر صوبوں کو نیشنل فنانس کمیشن کا ایوارڈ دیا جاتا ہے عین اسی طرز پر صوبے ڈسٹرکٹ کے لیے پروونشل فنانس کمیشن کے ایوارڈ کا اجراء لازم قرار دیں، اسکے علاوہ جس طرز پر صوبوں کو صوبائی خودمختاری حاصل ہے عین اسی طرز پر ڈسٹرکٹ اور شہری سطح پر خودمختاری دی جائے۔