پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا۔
June 11, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ ،11جون 2020
پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا۔ گزشتہ روز مختلف سیاسی جماعتوں اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے چئیر مین سید مصطفیٰ کمال کے نظریے پر لبیک کہتے ہوئے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی۔ اس سلسلے میں پاکستان ہاؤس کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے 2018 الیکشن کے نامزد امیدوار ارسلان خان نے اے این پی کے مرکزی عہدیداروں سمیت سندھ کونسل کے صدر شبیر قائم خانی سے ملاقات کی اور پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ پی ایس پی کورنگی آفس میں ایم کیو ایم کورنگی ٹاؤن یوسی 27 کے راحیل، پاکستان پیپلز پارٹی کورنگی ٹاؤن یوسی 35 کے ناصر، ٹی ایل پی کورنگی ٹاؤن کے سابقہ ٹاؤن صدر مقصود علی، ایم کیو ایم کورنگی یوسی 35 کے ساجد اور ندیم قریشی نے صدر پی ایس پی کورنگی ٹاؤن نبی داد خان سے ملاقات کی اور پی ایس پی می شمولیت کا اعلان کیا، اسی طرح لیاقت آباد ٹاؤن آفس میں یوسی 36 الکرم اسکوائر لیاقت آباد ٹاؤن کے نوجوانوں نے ٹاؤن آفس پی ایس پی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ممبران عون علی، انجینئر نبیل ناصر سے ملاقات کی اور پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پی آئی بی ٹاؤن کی یوسی 13 میں عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے آکاش اور سائمن نے چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کے فکر و فلسفے سے متاثر ہو کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں یوسی 31 نور خان گوٹھ PS 99 سھراب گوٹھ سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم (حقیقی) کے سیکٹر انچارج زرتاب خان کے علاؤہ آفتاب خان اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا. اس موقع پر سابق امیدوار پی ایس پی براۓ پی ایس 99 تاج محمد اکاخیل بھی موجود تھے۔ اسی طرح لانڈھی ٹاؤن یوسی 17 سے ایم کیو ایم کے عبدالوہاب اور محمد شعیب نے پی ایس پی لانڈھی ٹاؤن کے دفتر میں پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی جبکہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن یوسی 23 (173) میں بلاک N سے ایم کیو ایم کے شاھد، نیو کراچی ٹاؤن یوسی 13 سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور سرجانی ٹاون یوسی 38C سے عبدالقدیر اور سلیم رحمان نے نے پی ایس پی کے امن پسندی کے نظریہ سے متاثر ہوکر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی۔