Categories
خبریں

طلبہ پاک سر زمین پارٹی کے بنیادی فلسفے اور مقصد کو آئین اور قانون کے دائرے میں رکھتے ہوئے بامقصد اور پر امن جدوجہد کرتے ہوئے نا انصافیوں کا حل نکالیں، شبیر قائم خانی

طلبہ پاک سر زمین پارٹی کے بنیادی فلسفے اور مقصد کو آئین اور قانون کے دائرے میں رکھتے ہوئے بامقصد اور پر امن جدوجہد کرتے ہوئے نا انصافیوں کا حل نکالیں، شبیر قائم خانی

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 7 جون 2020

پی ایس پی سندھ کونسل کے صدر اور رکن نیشنل کونسل شبیر قائم خانی نے کہا ہے کہ طلبہ پاک سر زمین پارٹی کے بنیادی فلسفے اور مقصد کو آئین اور قانون کے دائرے میں رکھتے ہوئے بامقصد اور پر امن جدوجہد کرتے ہوئے نا انصافیوں کا حل نکالیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس میں پی ایس پی کی طلبہ تنظیم PSSF کے ریجنل انچارجز و اراکین کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر PSSF انجینئر سیدعثمان، نائب صدور میں واجد کلیم، عبید شکیل اور مرکزی اراکین بھی موجود تھے۔ شبیر قائم خانی نے مزید کہا کہ چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو آگے آکر اس ملک کی باگ دوڑ اپنے ہاتھوں میں لینا چاہئے کیونکہ اگر کوئی اس ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلا سکتا ہے تو صرف و صرف نوجوان طبقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا سے لڑنا نہیں ہمیں ڈرنا ہے کیونکہ آزماٸشیں اللہ کی طرف سے ہوتی ہیں اور اس سے لڑا نہیں جاتا بلکہ توبہ کی جاتی ہے۔ انہوں نے پی ایس پی کی طلبہ تنظیم پی ایس ایس ایف کے عہدیداران و کارکنان کو تلقین کی کہ وہ کرونا واٸرس کے بڑھتی ہوٸی کسیز کو سنجیدگی سے لیں اور حفاظتی اقدامات کو اہمیت دیتے ہوئے طلباء کو آگاہی فراہم کریں