Categories
خبریں

مصطفی کمال کا ٹھٹہ میں ایک ہی خاندان کے سات بچوں کی دریائے سندھ میں ڈوب کر ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مصطفی کمال کا ٹھٹہ میں ایک ہی خاندان کے سات بچوں کی دریائے سندھ میں ڈوب کر ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 6 جون 2020

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے ٹھٹہ میں ایک ہی خاندان کے سات بچوں کی دریائے سندھ میں ڈوب کر ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی غیر موجودگی کے باعث نہروں، دریاؤں اور ساحل سمندر پر ہر سال اس طرح کے افسوس ناک واقعات کا رونما ہونا معمول بن چکا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ دریائے سندھ میں آج کل طغیانی ہے اسکے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ غیر فعال انتظامیہ کی سرزنش ضروری ہے تاکہ آئندہ اس طرح کے المناک حادثات کے نتیجے میں معصوم بچوں اور جوانوں کی قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچائی جا سکیں۔ انہوں نے اس المناک حادثے میں جانبحق بچوں کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی