Categories
خبریں

مصطفیٰ کمال کا ملک بھر میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار

مصطفیٰ کمال کا ملک بھر میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار

Homepage

*مورخہ 3 جون 2020*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر آئیں اور عوام کو واضح پالیسی دیں، یہ حکمرانوں کی غفلت اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، موجودہ حکمرانوں نے قومی مفادات پر زاتی اور سیاسی مفادات کو ترجیح دی جسکی وجہ سے حالات اس نہج تک پہنچے کہ اب وفاقی حکومت نے عوام کو انکے حال پر چھوڑ دیا ہے جبکہ صوبائی حکومتیں ایک جانب وفاق پر سارا ملبہ ڈال رہی ہیں تو دوسری جانب سابقہ حکومتوں پر۔ ان حالات میں عوام پوچھ رہی ہے کہ موجودہ حکومت کہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان اپنے علاقوں میں کورنٹائن سینٹرز بنانے کے لیے موزوں عمارتیں تلاش کر کے رکھیں تاکہ وقت ضرورت عوام کے لیے امدادی سرگرمیاں کی جا سکیں۔ حکومت غائب ہے لیکن ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سیاست کو عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں۔ پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت راشن بانٹنے، پبلک مقامات پر اسپرے کرنے اور دیگر امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ حکمران اب بھی اپنا قبلہ درست کریں تو پاک سرزمین پارٹی انکی بھرپور حمایت کرے گی۔