Categories
خبریں

پی ایس پی قائد اعظم کا وہ پاکستان شرمندہ تعبیر کرئے گی مصطفی کمال

پی ایس پی قائد اعظم کا وہ پاکستان شرمندہ تعبیر کرئے گی مصطفی کمال

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 1 جون 2020

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی قائد اعظم کا وہ پاکستان شرمندہ تعبیر کرئے گی جہاں زبان، رنگ، نسل، مسلک اور مذہب کی بنیاد پر نفرت یا تعصب نا ہو۔ ہم انشاء اللہ پاکستان کو قائد اعظم کی تعلیمات کے مطابق ایسا ملک بنائیں گے جہاں حکمرانی عوام کی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس کراچی میں پاکستان مسیح پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری ٹیرنس فرانسیسں کے ہمراہ شینیل رحمت، روجر ڈیسوزہ، نعیم گل اور شعبہ خواتین کی شیرل فاخرہ کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن نیشنل کونسل اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر شیراز وحید، ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، تمام مذاہب کے ماننے والے اپنے اپنے عقائد کے مطابق ناصرف زندگی بسر کر رہے ہیں بلکہ تمام اداروں میں اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر شمولیت اختیار کرنے والے افراد نے پی ایس پی کو پاکستان کی واحد امید قرار دیتے ہوئے چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا ساتھ دینے کا عہد بھی کیا۔