Categories
خبریں

شبیر قائم خانی کا حیدرآباد میں حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت

شبیر قائم خانی کا حیدرآباد میں حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ ،یکم جون2020

پاک سر زمین پارٹی سندھ کونسل کے صدر اور رکن نیشنل کونسل شبیر قائم خانی نے حیدرآباد میں حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ حیسکو کی نا اہلی اور بے حسی کا عکاس ہے۔ غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ سے حیدرآباد میں کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں جبکہ حیدرآباد کی عوام کو شدید گرمی کے موسم میں پانی کے بحران کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے، انہوں نے کہا کہ حیسکو کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے باعث حیدرآباد کی عوام سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سندھ حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنا مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے ، انہوں نے وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ حیدرآباد میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔