Categories
خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش , مصطفی کمال

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش , مصطفی کمال

Homepage

مؤرخہ 23 مئی 2020

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ عید الفطر کے پر مسرت موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی ریاضت اور عبادت کے بعد عید الفطر اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں کے لیے خاص انعام ہے۔ عید الفطر محروم و مظلوم انسانوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا نام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس جہاں دنیا بھر کیلئے ایک انتہائی سخت آزمائش کے طور پر آیا وہاں پاکستان میں حکومتی تذبذب اور نااہلی کے سبب ہزار سے زائد افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے، کروڑوں بے روزگار ہوگئے جسکے باعث لوگ کروڑوں خاندان فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے عید سادگی سے منانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں عید سے عین پہلے طیارہ حادثے نے پورے ملک کو مزید سوگوار کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ عید الفطر کے موقع پر مشکلات و ظلم کا شکار اپنے بھائیوں کو لازمی یاد رکھیں۔ بے سہاروں، یتیموں، بیواوں، مظلوموں، ناداروں کو عید کی خوشیوں میں لازمی شریک کریں تاکہ اللہ کی خوشنودی اور رضا حاصل ہوسکے۔ مصطفیٰ کمال نے عید کے پر مسرت موقع پر کرونا سے نبردآزما ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو عید الفطر کی خصوصی مبارکباد اور سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم انکی خدمات اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ اس موقع پر سید مصطفیٰ کمال نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو آپس کے اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کا سہارا بننے کی توفیق عطا فرمائے۔