Categories
خبریں

طیارہ حادثے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلخراش حادثے پر پورا ملک غمزدہ ہے مصطفی کمال

طیارہ حادثے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلخراش حادثے پر پورا ملک غمزدہ ہے مصطفی کمال

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مؤرخہ 22 مئی 2020

چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلخراش حادثے پر پورا ملک غمزدہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ وطن عزیز کے لئے قیامت صغریٰ کی مانند ہے۔ پی ایس پی حادثے میں جانبحق اور زخمی افراد کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔ مصطفیٰ کمال نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ طیارہ حادثے میں ناصرف زخمی افراد کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں بلکہ جانبحق، زخمی افراد کے علاؤہ متاثرہ گھروں کو بھی معاوضہ بھی ادا کیا جائے۔ مصطفیٰ کمال نے طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات کا بھی مطالبہ کردیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں ایسے سانحات کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے۔

بعدازاں دلخراش حادثے کی اطلاع ملتے ہی پی ایس پی کے وائس چئیر مین اشفاق منگی و پی ایس پی فاؤنڈیشن کے رضاکار بہت بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں میں حصّہ لیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین اشفاق منگی نے اس افسوسناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی دکھ کی اس گھڑی میں حادثے کا شکار افراد کے لواحقین کیساتھ کھڑی ہے