پاک سر زمین پارٹی کے فلاحی ادارے پی ایس پی فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان المبارک میں ضرورت مندوں اور سفید پوش خاندانوں میں راشن تقسیم کا سلسلہ آج بھی جاری رہا
May 21, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 21 مئی ،2020
پاک سر زمین پارٹی کے فلاحی ادارے پی ایس پی فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان المبارک میں ضرورت مندوں اور سفید پوش خاندانوں میں راشن تقسیم کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، اس سلسلے میں پی ایس پی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی جانب سے ملیر ٹاؤن مختلف علاقوں میں راشن تقسیم کئے گئے اس موقع پر رکن نیشنل کونسل اور ڈسٹرکٹ ملیر کے انچارج آفاق جمال اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے، اسی طرح قصبہ علی گڑھ ٹاؤن کی مختلف علاقوں میں سحری تقسیم کرنے کے علاؤہ مختلف یوسیز میں جراثیم کش اسپرے بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کے انچارج عادل صدیقی، قصبہ علی گڑھ ٹاؤن کے صدر خالد سعید ٹاؤن کمیٹی کے تمام زمہ داران بھی موجود تھے جبکہ پی ایس پی فاؤنڈیشن ڈسٹرکٹ سینٹرل نارتھ ناظم آباد ٹاؤن یوسی 24۔ 25 بفرزون میں باب اسلام مسجد میں سحری پہنچائی گئی، اس موقع پر پی ایس پی نیشنل کونسل کے رکن اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے انچارج عبداللہ شیخ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کی کیمٹی ممبر اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن انچارج حارث اور عون , ٹاؤن ممبران یوسی انچارج یوسی کیمٹی اور کارکنان موجود تھے۔اسی طرح پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت رنچھوڑلائن، گارڈن، صدر، برنس روڈ، ڈیفنس، کھارادر کے مختلف علاقوں میں ضرورت مند اور سفید پوش خاندانوں میں راشن تقسیم کئے گئے