Categories
خبریں

ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے وزیر اعلیٰ کے حکم کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے ملازمین کو فارغ کردیا جو سراسر ظلم ہے اشفاق منگی

ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے وزیر اعلیٰ کے حکم کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے ملازمین کو فارغ کردیا جو سراسر ظلم ہے اشفاق منگی

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ،16مئی 2020

پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین اشفاق منگی نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے 1500 ملازمین جو پچھلے 24 سال سے کنٹریکٹ اور ایڈہاک پر کام کررہے تھے، انہیں گزشتہ ایک سال سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے علاوہ بلا جواز نوکریوں سے فارغ کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مزمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ لاک ڈاؤن میں کسی کو بھی نوکری سے فارغ نہیں کیا جاسکتا لیکن ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے وزیر اعلیٰ کے حکم کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے ملازمین کو فارغ کردیا جو سراسر ظلم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی اس مشکل وقت میں ایم ڈی اے کے ملازمین کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کے خلاف ہونے والے ظلم کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے گے انہوں نے وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ ملیر ڈویلمپنٹ اتھارٹی سے فارغ کئے جانے والے ملازمین کو فی الفور ناصرف ایم ڈی اے میں واپس لیا جائے بلکہ انکی ایک سال سے رکی تنخواہیں بھی فوری ادا کی جائیں۔