معیشت کی کمزوری اب دفاع اور خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ کراچی کا کاروبار ناقص حکومتی پالیسیوں، ارشد ویرا
May 14, 2020
*مورخہ 14 مئی 2020*
(پریس ریلیز) پاک سر زمین پارٹی کے رہنما و سابق ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرا نے کہا ہے کہ معیشت کی کمزوری اب دفاع اور خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ کراچی کا کاروبار ناقص حکومتی پالیسیوں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی آپسی چپقلش میں تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔ کراچی کی معاشی تباہ حالی فقط ایک شہر کی معاشی تباہی ثابت نہیں ہوگی بلکہ خدا نا کرئے پاکستان کی معیشت پر ایسی کاری ضرب ثابت ہوگی جس کی تلافی ناممکن ہو گی۔ حکمران کراچی کو تباہ کر کہ ملک کو ایسا نقصان دے رہے ہیں جو بھارت اپنے لاکھوں فوجی جہنم واصل کروا کر اور اربوں ڈالر خرچ کرکہ بھی نہیں دے سکا تھا۔ اربابِ اختیار کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں جس طرح سے ملک کے انتظامی معاملات چلائے جا رہے ہیں ملک نہیں چل پائے گا۔ جس کی وجہ سے قوم اب معاشی غلامی کی زنجیروں میں جکڑ چکی ہے جبکہ صاحب اقتدار اپنے اقتدار کے نشے میں مدہوش ہیں۔ پاک سر زمین پارٹی زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے لائحہ عمل تیار کر رہی ہے۔ عوام کو چاہیے کہ اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کے ساتھ تجربات نہ کریں بلکہ کردار، اہلیت اور محنت کی بنیاد پر پاک سرزمین پارٹی کو مضبوط کریں اور پاکستان اور آئندہ آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔