Categories
خبریں

پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان کے تمام صوبوں میں امدادی سرگرمیاں زور و شور سے جاری

پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان کے تمام صوبوں میں امدادی سرگرمیاں زور و شور سے جاری

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مؤرخہ 13 مئی2020

پاک سر زمین پارٹی کے فلاحی ادارے پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان کے تمام صوبوں میں امدادی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں، اس سلسلے میں پی ایس پی فاونڈیشن کے رضاکاروں کی جانب سے کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں جراثیم کش اسپرے اور ضرورت مند خاندانوں میں راشن فراہم کیا جارہا ہے۔ کراچی کے علاقوں بن قاسم ٹاون یوسی 25 کے علاقے جمعہ گوٹھ ریلوے اسٹیشن ، بھنس کالونی یوسی 5 ،لیاقت آباد ٹاؤن یوسی 37 کی مختلف مساجد، امام بارگاہوں؛ کورنگی ٹاؤن یوسی 22 ,23 اور 24 کی مختلف مساجد، امام بارگاہوں اور مندروں؛ عوامی کالونی پولیس اسٹیشن، سرجانی ٹاون L1 میں جیلانی مسجد معمار آباد مسجد ،غوثیہ مسجد عطاریہ مسجد سعد بن ابی وقاص مسجد اور حسینیہ مسجد، صدر ٹاٶن یوسی 28 اور کنٹونمنٹ وارڈ نمبر 3 میں واقع عبادت گاہوں، مساجد، مندر؛ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن یوسی 18 علیمیہ مسجد بلاک اے، کورنگی ٹاؤن میں کورنگی پولیس اسٹیشن اور یوسی 29 کے علاوہ کورنگی ٹاون کی مختلف مساجد اور امام بارگاہوں؛ لائیزایریا ٹاون کی یوسی ١١ کے علاقے بلال روڈ پر رحمانیہ مسجد، بلال مسجد اور یوسی١٠ کے علاقہ 2c؛ رنچھوڑ لائن ٹاٶن کی یوسی 20 اور 21 کی تمام مساجد، یوسی 07 شاہ فیصل ٹاون میں مختلف امام بارگاہوں اورسوسائٹی ٹاؤن يوسی18 بہار شریعت مسجد اور چرچ؛ جبکہ یوسی 3 نارتھ کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں جراثیم کش اسپرے کئے گئے۔ اسی طرح حیدر آباد، میرپور خاص میں پی ایس پی فاؤنڈیشن کی جانب سے اسپرے اور راشن کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ لطیف آباد نمبر 12 میں واقع امام بارگاہ، جامع مسجد سرفراز کالونی، جامع مسجد امانی شاہ کالونی لطیف آباد نمبر 11، حیدر آباد کے دیگر علاقوں میں اسپرے کئے گئے