Categories
خبریں

اک سر زمین پارٹی کے فلاحی ادارے پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان کے تمام صوبوں میں امدادی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں

اک سر زمین پارٹی کے فلاحی ادارے پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان کے تمام صوبوں میں امدادی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں

پاک سر زمین پارٹی

مؤرخہ 10 مئی2020

پاک سر زمین پارٹی کے فلاحی ادارے پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان کے تمام صوبوں میں امدادی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس سلسلے پی ایس پی فاونڈیشن کے رضاکاروں کی جانب سے کراچی مختلف علاقوں میں جراثیم کش اسپرے کئے جارہے کراچی کے علاقوں لائنز ایریا، یوسی 10 کے علاقے 2b اور 1A کے علاقے، یوسی 36 میں واقع شریف آباد پولیس اسٹیشن اور مسجد ، شاہ فیصل ٹاون یوسی 13میں رفاع عام باذار، مساجد اور امام بارگاہ اورلیاقت آباد ٹاؤن یوسی 35 اور یوسی 37 کی مختلف مساجد، امام بارگاہوں اور عوامی مقامات پر جراثیم کش اسپرے کئے گئے، چنیسر گوٹھ یوسی 4 محمودآباد ٹاؤن میں محمود شاہ بخاری مزار ، محمود شاہ بخاری مسجد ، ہندو محلہ، واگری پاڑا میں جراثیم کش سپرے کیا گیا۔ ملیر بن قاسم ٹاؤن یوسی 5 میں پولیس سٹیشن مسجدوں امام بارگاہ اسپرے کیا گیا، اس موقع پر پی ایس پی علاقائی زمہ داران بھی موجود تھے، اسی طرح کراچی کے مختلف علاقوں میں ضرورت مندوں اور سفید پوش خاندانوں میں راشن تقسیم کا سلسلہ بھی زور شور کے ساتھ جاری ہے جبکہ پاک سر زمین پارٹی سندھ کے صدر و ممبر نیشنل کونسل شبیر احمد قائم خانی نے اراکین سندھ کونسل اختر ایوب ، اللہ دین خان ، ریاست قائم خانی کے ہمراہ میر پور خاص ڈسٹرکٹ کے زمداران کو پارٹی کے چیئرمین سید مصطفئ کمال کی جانب سے شہر میں جراثیم کش اسپرے کرنے لیۓ فیومیگیشن مشین تقسیم کی اس موقع پر ڈویژن کے صدر اشفاق خان ،ڈسٹرکٹ کے صدر عدنان میئو راجپوت ،سمیت ڈسٹرکٹ کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے، جبکہ پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے تحت کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ محبت و اظہار یکجہتی کے لئے گورنمنٹ کوھسار اسپتال میں آئسولیشن وارڈ کے سامنے جمع ہو کر خراج تحسین پیش کیا