مصطفی کمال نے دنیا بھر کی ماؤں کی عظمت اور وقار کو سلام تحسین پیش
May 9, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مؤرخہ 9 مئی 2020
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے دنیا بھر کی ماؤں کی عظمت اور وقار کو سلام تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں وہ عظیم ہستی ہے جسکا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ کیونکہ ماں ایک فرد نہیں بلکہ نسلوں کی پرورش کرتی ہے، ماں کی ناراضگی اللہ کی ناراضگی ہے۔ ماں کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے قوم کے نام پیغام میں مزید کہا ہے کہ ہمارا مذہب ماں کی عظمت کو اس طرح بیان کرتا ہے کہ ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے یعنی جو ماں کی خدمت کرئے گا وہ جنت کا حقدار ہوگا۔ انسان ماں کی تربیت کا آئینہ ہوتا ہے۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے اپنے بیٹوں حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت امام حسینؓ حق کی راہ پر چلنے درس دیا اس راہ پر چلتے ہوئے حضرت امام حسینؓ نے کربلا میں جام شہادت نوش کرتے ہوئے دنیا کی تاریخ تبدیل کردی۔ مولانا محمد علی جوہر اور مولانا شوکت علی کی والدہ بی اماں کا کردار تحریک آزادی میں سنہری حروف سے تحریر ہے۔ انہوں نے مزید کہ ساری عبادتیں مل کر بھی ماں کی خدمت کے برابر نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ والدین بالخصوص ماں کا احترام کریں۔