Categories
خبریں

شبیر قائم خانی نے خون کا عطیہ دینا صدقہ جاریہ ہے کیونکہ یہ عطیہ انسانی زندگیوں کو بچاتا ہے

شبیر قائم خانی نے خون کا عطیہ دینا صدقہ جاریہ ہے کیونکہ یہ عطیہ انسانی زندگیوں کو بچاتا ہے

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 8 مئی 2020

پاک سر زمین پارٹی کے نیشنل کونسل کے رکن سندھ کونسل کے صدر شبیر قائم خانی نے خون کا عطیہ دینا صدقہ جاریہ ہے کیونکہ یہ عطیہ انسانی زندگیوں کو بچاتا ہے، خون عطیہ کرنے والا انسان خود بھی صحت مند اور تندورست رہتا ہے۔ تھیلیسیمیا کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آٹھ مئی کو دنیا بھر میں تھیلیسیمیا سے آگاہی کا دن منایا جاتا ہے جسکا مقصد اس مرض کے بارے میں لوگوں میں شعور پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تھیلیسیمیا کے مرض کو کنٹرول کیا جاچکا ہے جبکہ آج بھی پاکستان میں 6 لاکھ بچے تھیلیسیمیا کا شکار ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا افراد سب سے زیادہ تکلیف میں آگئے ہیں۔ پاک سر زمین پارٹی نے اس مشکل کے پیش نظر پاکستان بھر میں خون کے عطیات کے لیے کیمپ لگائے جہاں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے تھیلیسیمیا کے غریب مریضوں کے لیے خون کے عطیات دیے اور فیصلہ کیا کہ یہ عمل اب تسلسل کیساتھ جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھیلیسیمیا ایک خطرناک مرض ضرور ہے لیکن اس سے بچا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں نادارا کے زریعے ڈیٹا اکھٹا کرکہ قوم کے نونہالوں کو تھیلیسیمیا سے محفوظ بنانے کیلئے جو کچھ ہوسکتا ہے اسے کرنے کی ضرورت ہے۔۔