Categories
خبریں

ملک اندرونی خلفشار کا شکار ہوسکتا ہے کیونکہ ارباب اختیار ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر مشکل وقت میں بھی ایک نا ہوسکے مصطفی کمال

ملک اندرونی خلفشار کا شکار ہوسکتا ہے کیونکہ ارباب اختیار ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر مشکل وقت میں بھی ایک نا ہوسکے مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ 7 مئی 2020*

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک اندرونی خلفشار کا شکار ہوسکتا ہے کیونکہ ارباب اختیار ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر مشکل وقت میں بھی ایک نا ہوسکے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک دوسرے کو ناکام ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، لاک ڈاؤن کے باعث کروڑوں لوگ بے روزگار ہوگئے لیکن نااہل اور کرپٹ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بےروزگار خاندانوں تک کی دہلیز تک راشن پہنچانے میں یکسر ناکام ہوگئیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں تاجر برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی اس مشکل ترین دور میں خوف خدا اور اپنی مدد آپ کے تحت اپنے ملک کے لوگوں تک امدادی سامان کی ترسیل کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔