سندھ کونسل صدر شبیر قائم خانی نےانجمن تاجران مصطفئ بازار کورنگی نمبر 6 کا دورہ کیا
May 7, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 7مئی 2020
پاک سر زمین پارٹی سندھ کے صدر و رکن نیشنل کونسل شبیر احمد قائم خانی نے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کی ہدایت پر کورنگی ڈسٹرکٹ کے صدر نجم مرزا کے ہمراہ انجمن تاجران مصطفئ بازار کورنگی نمبر 6 کا دورہ کیا اور وہاں موجود انجمن تاجران کے جنرل سکریٹری نعیم قریشی ، سینئر نائب صدر عبدالغفار میو ، فنانس سکریٹری اعجاز احمد سے تفصیلی ملاقات کی اس موقع پر شبیر قائم خانی نے کہاکہ لاک ڈاؤن سے متاثر چھوٹے تاجر اور دکاندار کو شدید پریشان ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت چھوٹے دوکاندار کو SOP کے تحت کام کرنے کی اجازت دے دیں اورمشکل کی اس گھڑی میں پی ایس پی تاجر برادری ساتھ ہے۔ اس موقع پر کورنگی ٹاؤن کے صدر نبی داد و کورنگی ٹاؤن کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے