بلوچستان کے مختلف علاقوں سمیت مانجھی پور میں بااثر شخصیات کی سرعام غنڈہ گردی اور غریب طبقے کے لوگوں پر آئے روز ظلم و جبر کے واقعات رونما ہورہے ہیں مصطفی کمال
May 7, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 7 مئی 2020
پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین اشفاق منگی نے صحبت پور کی تحصیل مانجھی پور صوبہ بلوچستان میں بااثر شخص کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ غریب کسان کے گھر میں زبردستی گھس کر خواتین اور بچوں پر تشدد نشانا بنانے اور فائرنگ کرکہ زخمی کرنے کے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مزمت کی ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سمیت مانجھی پور میں بااثر شخصیات کی سرعام غنڈہ گردی اور غریب طبقے کے لوگوں پر آئے روز ظلم و جبر کے واقعات رونما ہورہے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ان با اثر افراد کے خلاف کاروائی نا کرنا اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس پی پاکستان میں بسنے والے ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے اور ان پر ہونے والے ظلم کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی۔