Categories
خبریں

پاک سر زمین پارٹی کی فلاحی تنظیم پاک سر زمین فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں ضرورت مندوں اور سفید پوش خاندانوں میں راشن اور اشیائے ضرورت کی فراہمی کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے

پاک سر زمین پارٹی کی فلاحی تنظیم پاک سر زمین فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں ضرورت مندوں اور سفید پوش خاندانوں میں راشن اور اشیائے ضرورت کی فراہمی کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے

۔

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 5 مئی 2020

پاک سر زمین پارٹی کی فلاحی تنظیم پاک سر زمین فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں ضرورت مندوں اور سفید پوش خاندانوں میں راشن اور اشیائے ضرورت کی فراہمی کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں پی ایس پی نیشنل کونسل کے رکن اور ڈسٹرکٹ ملیر کے انچارج آفاق جمال کی جانب سے ملیر کے مختلف علاقوں میں ضرورت مندوں اور سفید پوش خاندانوں میں پچھلے دو مہینے سے راشن، گوشت، پھل، سبزیاں اور دودھ تقسیم کیا جارہا ہے۔ فراہمی کے عمل میں پی ایس پی ملیر کے تمام عہدے داران اور کارکنان متحرک ہیں۔ اس موقع پر رکن نیشنل کونسل آفاق جمال نے کارکنان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کے کارکنان اپنے لیڈر سید مصطفی کمال کے فلسفے پر کامل یقین رکھتے ہوئے اللہ کی رضا کی خاطر اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اور اپنی مدد آپ کے تحت اللہ کی مخلوق کی خدمت کررہی ہے۔ عوام نے مشکل کی گھڑی میں ساتھ دینے پر مصطفی کمال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی ایس پی کے ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا۔