Categories
خبریں

پاک سر زمین پارٹی اللہ کی رضا کی خاطر اللہ کی مخلوق کی خدمت کررہی ہے۔ مصطفی کمال

پاک سر زمین پارٹی اللہ کی رضا کی خاطر اللہ کی مخلوق کی خدمت کررہی ہے۔ مصطفی کمال

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 5 مئی 2020

پاک سر زمین پارٹی کی فلاحی تنظیم پی ایس پی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام فلاحی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں، اس سلسلے میں آج پاکستان ہاؤس میں چیئرمین سید مصطفی کمال نے کراچی ڈیوژن کے تمام ڈسٹرکٹ انچارجز کو جراثیم کش اسپرے مشینیں فراہم کیں تاکہ وہ متعلقہ علاقوں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جراثیم کش اسپرے کریں۔ اس موقع پر چئیر مین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی اللہ کی رضا کی خاطر اللہ کی مخلوق کی خدمت کررہی ہے۔ کراچی کے علاؤہ حیدرآباد، میرپور خاص سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں اور صوبہ پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی پی ایس پی فاؤنڈیشن کی جانب سے جراثیم کش اسپرے کیاجا رہا ہے۔ اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائمخانی، اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل و دیگر مرکزی عہدیداران بھی موجود تھے