مصطفیٰ کمال سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان ہاؤس میں کراچی شیر مال و تندور ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے تفصیلی ملاقات کی۔
May 3, 2020
*مورخہ 3 مئی 2020*
(پریس ریلیز)
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان ہاؤس میں کراچی شیر مال و تندور ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پی ایس پی فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا اور درپیش کاروباری مسائل سے آگاہ کیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے ان کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں تندور کا صبح 10 سے 5 کوئی کام نہیں بلکہ انہیں بعد نمازِ مغرب رات 12 بجے تک تمام تر حفاظتی انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ اس پیشے سے سندھ بھر میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ وابستہ ہیں جن سے انکے گھروں کے چولہے جلتے ہیں جو حالیہ لاک ڈاؤن میں شدید متاثر ہیں۔ یہ لوگ روز کمانے اور روز کھانے والے طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، جن کا روزگار بالکل بند ہونے کی وجہ سے دو وقت کا کھانا مشکل ہو گیا ہے۔ یہ محنتی اور سفید پوش لوگ ہیں جو کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلا سکتے۔ حکومت ان کا خیال کرے اور انہیں افطار کے اوقات کے بعد کام کرنے کی اجازت دے۔ اس موقع پر سندھ کے صدر و ممبر نیشنل کونسل شبیر احمد قائم خانی سمیت ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر عبداللہ شیخ بھی موجود تھے۔