مصیبت زدہ لوگوں کی خدمت ہی اصل عبادت ہے مصطفی کمال
May 1, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ یکم مئی 2020
پاک سر زمین پارٹی کے فلاحی ادارے پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت رمضان المبارک میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ پی ایس پی کے کارکنان اور پی ایس پی فاؤنڈیشن کے رضاکاربڑی تعداد میں مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں غذائی اجناس راشن بیگ کے تھیلوں کی تیاری میں مصروف رہے۔ اور اس سلسلے میں پی ایس پی کے چئیر مین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے پاکستان ہاؤس میں جاری امدادی کا جائزہ لیا اس موقع پر پی ایس پی کے چئیر مین مصطفی کمال نے کارکنان اور پی ایس پی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کے کارکنان کے اس مشکل وقت میں مصبت زدہ لوگوں تک راشن پہنچا رہے یہ ایک عظیم مقصد ہے,مصیبت زدہ لوگوں کی خدمت ہی اصل عبادت ہےاور وہ بلا تفریق رنگ و نسل دکھی اور لاچار انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں
دریں اثناء پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت نارتھ کراچی ٹاؤن، نیو کراچی مسجد اور مسجد کی گلیوں جراثیم کش اسپرے کئے جارہے ہیں اورپی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت رمضان المبارک میں کراچی کے مختلف علاقوں میں راشن بیگ تقسیمِ کئے جارہے ہیں اس مو قع پر پی ایس پی کے زمہ داران نے متاثرہ عوام سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مصطفی کمال کی جانب سے ہمدردی و نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا جبکہ عوام نے مشکل کی گھڑی میں ساتھ دینے پر مصطفی کمال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی ایس پی کے ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا