چینی سمیت تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتیں پھر آسمان چھو رہی ہیں مصطفی کمال
April 26, 2020
*مورخہ 26 اپریل 2020*
(پریس ریلیز)
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جہاں دنیا بھر کیلئے ایک انتہائی سخت آزمائش کے طور پر آیا ہے وہاں ہمارے حکمرانوں اور چند ناعاقبت اندیش لوگ ابتک اس سے عبرت لینے کیلئے تیار نہیں ہوئے، اس وقت جب لوگ گھروں میں فاقہ کشی کا شکار ہیں کاروبار بند ہیں، ناجائز منافع خوری عروج پر پہنچ گئی ہے۔ ان حالات میں بھی ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنا عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے برابر ہے۔ چینی سمیت تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتیں پھر آسمان چھو رہی ہیں اور عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے۔ حکومت کی جانب سے نرخوں کو قابو میں لانے کے لیے نا کرونا سے پہلے کوئی اقدامات تھے اور نا ہی اب نظر آ رہے۔ یہ بات انہوں نے نیشنل کونسل کے اراکین سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نام کی کوئی چیز کہیں نظر نہیں اتی۔ دنیا بھر میں انسان مر رہے ہیں اور یہاں لوگوں کو مال و دولت سمیٹنے سے فرصت نہیں مل رہی۔ پاک سرزمین پارٹی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے اور قانون کے مطابق سخت سزائیں دی جائیں۔