سرجانی ٹاؤن میں گڑھے میں ڈوب کر پانچ بچوں کے جاں بحق ہونےپر ارشد ویرا کا اظہار افسوس
April 26, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 26 اپریل 2020
پی ایس پی نیشنل کونسل کے رکن و سابق ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرا نے سرجانی ٹاؤن میں گڑھے میں ڈوب کر پانچ بچوں کے جاں بحق ہونےپر افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گڑھے کا بننا بلڈرمافیا اور واٹربورڈ کی مجرمانہ گٹھ جوڑ کا شاخسانہ ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہو ں نے کہا کہ اہل علاقہ کی جانب سے متعلقہ حکام کئی بار شکایتیں بھی درج کرائی گئی لیکن افسوس ہے ان کی شکایتوں کو نظر انداز کردیا گیا جو کہ قابل سرزنش ہے، انہوں نے جاں بحق ہوئے والے بچوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سرجانی ٹاؤن میں گڑھے میں ڈوب کر پانچ بچوں کے جاں بحق کا فوری نوٹس لیں اور بلڈر مافیا اور واٹربورڈ کے زمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر کہ فوری کاروائی کی جائے اور بچوں کے ورثا کے لئے معاوضے کا اعلان کیا جائے۔