معروف عالم دین علامہ شہنشاہ نقوی کی پاکستان ہاؤس آمد، پاک سر زمین پارٹی کے فلاحی ادارے پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت جاری امدادی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا
April 24, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 24 اپریل 2020
معروف عالم دین علامہ شہنشاہ نقوی کی پاکستان ہاؤس آمد، پاک سر زمین پارٹی کے فلاحی ادارے پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت جاری امدادی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع چئیر مین پی ایس پی مصطفی کمال نے کہا کہ اگر کورونا کی وبا مزید بڑھ گئی تو موجودہ نظام اس سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہے۔ بلدیاتی نمائندوں کا کام ہوتا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی پالیسیوں کو گلی محلوں کی سطح پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور اسکے ساتھ تمام سیاسی و دینی جماعتوں کے سربراہان اپنے کارکنان کو بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ کام کرنے کے احکامات دیں۔ مصطفی کمال نے علامہ شہنشاہ نقوی کو پی ایس پی فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ علامہ شہنشاہ نقوی صاحب ہمارے دفتر تشریف لائے، علامہ صاحب نے ہمیشہ ہماری رہنمائی کی اور صحیح غلط کی تفریق کھل کر ہمیں بتائی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس وقت جوڑنے کی سیاست کی جائے نہ کہ توڑنے کی ،پوری قوم کو مل کر وبا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ مصطفی کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے حالات بہت برے ہیں لوگوں سے انکے ہاسٹلز خالی کرا کے انہیں گھر روانہ کر دیا گیا، گھر اس شرط پر بھیجا جا رہا ہے کہ چترال پہنچ کر لوگ قرنطینہ میں وقت گزاریں گے۔ان قرنطینہ مراکز میں ایک کمرے میں چھ چھ افراد کو رکھا جا رہا ہے۔ اس موقع پر علامہ شہنشاہ نقوی نے پی ایس پی فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں پر چئیر مین مصطفی کمال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہ میں سید مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی پاک سرزمین پارٹی کے لیے دعاگو ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کسی ایک مسلک یا مذہب کا مسئلہ نہیں۔ رمضان المبارک عبادات کا مہینہ ہے۔صورتحال کے پیشِ نظر ہم نے جمعے کی نماز کے اجتماعات موخر کر دیئے اور انفرادی عبادات میں بھی بہت لذت اور قرب الٰہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امتحان اور آزمائش سے لڑا نہیں جاتا بس بچا جاتا ہے اورپوری انسانیت کو اس وبا سے بلا تفریق مل کر لڑنا ہوگا۔ اس موقع پر پی ایس پی کےصدر انیس قائم خانی دیگر زمہ داران بھی موجود تھے
*شعبہ نشرو اشاعت*
*پاک سر زمین پارٹی*