Categories
خبریں

مصطفی کمال کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی دلی مبارک باد

مصطفی کمال کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی دلی مبارک باد

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 24 اپریل 2020

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان کا مہینہ اللہ تعالیٰ کی عظیم ترین نعمت ہے جسکا ایک ایک لمحہ رحمت، برکت اور جہنم سے رہائی ہے۔ روزہ انسان کو صبر اور تقویٰ کا درس دیتا ہے اور تمام تر برائیاں کو ترک کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کا شکر ادا کریں اور رمضان المبارک کی اصل روح کو اپناتے ہوئے اپنے کردار سے معاشرے کی بہتر تشکیل کریں۔ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں معاشرے کے نادار لوگوں کی بھوک پیاس کی تکلیف کو محسوس کرنا سکھاتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے وہ ماہ رمضان میں لاک ڈاؤن کے دوران اپنے محلے کے نادار اور سفید پوش خاندانوں کا لازمی خیال رکھیں کیونکہ اگر ہمارا پڑوسی بھوکا رہا تو سوال ہم سے ہوگا۔ مصطفی کمال نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گھروں میں رہ کر عبادات کریں۔