Categories
خبریں

پاک سر زمین پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے جنگ گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی نظر بندی کے خلاف صحافیوں کے احتجاجی کیمپ کا دورہ

پاک سر زمین پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے جنگ گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی نظر بندی کے خلاف صحافیوں کے احتجاجی کیمپ کا دورہ

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 18 اپریل 2020

پاک سر زمین پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے جنگ گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی نظر بندی کے خلاف صحافیوں کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور احتجاج میں شرکت کی۔ وفد کی قیادت پی ایس پی کی مرکزی نیشنل کونسل کے رکن اور سندھ کونسل کے صدر شبیر قائم خانی نے کی۔ وفد کے دیگر اراکین میں رکن نیشنل کونسل شمشاد صدیقی اور رکن نیشنل کونسل اور سندھ کونسل کے فائنانس سیکرٹری ہمایوں عثمان موجود تھے۔ اس موقع پر رکن نیشنل کونسل اور سندھ کونسل کے صدر شبیر قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی پرزور مزمت کرتی ہے۔ ہم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان کے سب سے بڑے صحافتی ادارے کے ایڈیٹر ان چیف کی گرفتاری آزادی صحافت اور آزادی صحافت کی علمبردار جمہوریت پر بڑا وار تصور کیا جا رہا ہے۔ میر شکیل الرحمٰن اداروں سے مکمل تعاون کررہے تھے اور ہر پیشی پر حاضر ہورہے تھے اس لیے انکی گرفتاری بلاجواز ہے۔ ایسی کارروائیوں سے قومی ادارے کا وقار اور عوام کا اعتبار مجروح ہوتا ہے۔ شبیر قائم خانی نے جنگ گروپ کے صحافیوں کو پی ایس پی کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلوایا۔