Categories
خبریں

ملک بھر میں پاک سر زمین پارٹی کے فلاحی ادارے پی ایس پی فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

ملک بھر میں پاک سر زمین پارٹی کے فلاحی ادارے پی ایس پی فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 18 اپریل 2020

ملک بھر میں پاک سر زمین پارٹی کے فلاحی ادارے پی ایس پی فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین اشفاق منگی امدادی سامان لے کر ٹھٹھہ اور سجاول پہنچے ۔اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے رکن نیشنل کونسل مقبول ابڑو، ضلع کے ذمہ دار مہر علی شاہ ایڈوکیٹ اور مقصود احمد کھمباٹی بھی موجود تھے۔ اشفاق منگی نے امدادی سامان پی ایس پی کی علاقائی تنظیم کو دینے کے بعد انہیں ہدایت دی کہ سامان فوری طور پر ضرورت مند خاندانوں تک پہنچا دیا جائے۔ علاوہ ازیں پی ایس پی وائس چیئرمین اشفاق منگی اور پی ایس پی اسپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے صدر سلیم احمد چانڈیو آج امدادی سامان کی فراہمی کے لیے حب پہنچے اور جہاں پی ایس پی بلوچستان کے صوبائی رہنماء میر اکرم آوارانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اشفاق منگی نے پی ایس پی فاؤنڈیشن کی جانب سے حب اور گڈانی کے لیے امدادی سامان ضلعی صدر حافظ اکبر مینگل اور ضلعی جنرل سیکٹری میر مہم خان مگسی کے حوالے کیا۔ اس موقع پر عہدے داران اور کارکنان سے بات کرتے ہوئے وائس چیئرمین اشفاق منگی نے کہا کہ جہاں وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں وہاں پی ایس پی کے کارکنان اپنی مدد آپ کے تحت اس مشکل ترین وقت میں اپنی جانیں ہتھیلیوں پر لے کر مصبت زدہ خاندانوں کی عزت نفس کو مجروح کیے بغیر راشن اور اشیائے ضرورت پہنچا رہے ہیں جو ایک عظیم مقصد ہے۔ مصیبت زدہ لوگوں کی خدمت ہی اصل عبادت ہے۔ پاک سر زمین پارٹی بلا تفریق مذہب، زبان اور نسل لاچار انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔ اشفاق منگی نے مزید کہا کہ پی ایس پی فاؤنڈیشن کے رضاکار بہت بڑی تعداد میں مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں دن رات غذائی اجناس اور راشن کے تھیلوں کی تیاری میں مصروف ہیں۔ پی ایس پی کی جانب سے کراچی مختلف علاقوں سمیت کراچی کے جزیروں میں بھی ضرورت مندوں اور سفید پوش خاندانوں کو راشن فراہم کیا جارہا ہے۔