Categories
خبریں

ملک میں کورونا وائرس پھیلا تو کنٹرول مشکل ہوجائیگا، مصطفی کمال

ملک میں کورونا وائرس پھیلا تو کنٹرول مشکل ہوجائیگا، مصطفی کمال

چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں میں اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں کورونا وائرس کے حوالے سے خوف و ہراس پھیل رہا ہے اور سندھ حکومت کی کرپشن کی وجہ سے مستحق عوام راشن کے تھیلوں اور دیگر سرکاری مراعات سے محروم ہیں، وہ پارٹی آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس احمد قائم خانی،سندھ کونسل کے صدر شبیر احمد قائم خانی، ممبر سندھ کونسل عارف احمد خان، فاروق منصوری، رضی انصار، جاوید اقبال اور دیگر بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کوروناء وائرس سے جنگ کیلئے متحد ہو چکی ہے تاہم ہمارے وزیراعظم صوبوں کے وزیر اعلی ایک پلیٹ فارم پر نہیں ہیں جس کی وجہ سے کورونا وائرس سے جنگ کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور عوام خوف وہراس کا شکار ہیں،انہوں نے کہا کہ جو مجھے رپورٹیں موصول ہو رہی ہیں اس کے مطابق یکم مئی تک پاکستان میں اگر یہی تیزی کورنا وائر س کے پھیلنے کی رہی تو 70ہزار کیسز سامنے آجائیں گے جبکہ ہمارے ملک میں 22سو وینٹی لیٹر سے زیادہ نہیں ہیں اور ہمارے اسپتالوں میں گنجائش سے زیادہ مریض داخل ہیں ایسے میں ملک میں ہنگامی صورتحال ہو جائے گی جسے کنٹرول کرنا بڑا مشکل ہو جائے گا۔