Categories
خبریں

کورونا کے باجود پاکستانی سیاست جوں کی توں ہے، مصطفیٰ کمال

کورونا کے باجود پاکستانی سیاست جوں کی توں ہے، مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاست آج تک اسی طرح چل رہی جس طرح کورونا وائرس کے پھیلنے سے پہلے چل رہی تھی۔ پورا ملک لاک ڈوان میں ہے، معیشت جو پہلے ہی تباہی کا شکار تھی اب منجمد ہوگئی ہے، لاکھوں لوگ نوکریوں سے نکالے جارہے ہیں، کروڑوں بھوک اور افلاس کی لپیٹ میں آگئے لیکن مرکزی اور صوبائی حکومتیں بلا ناغہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں وقت ضائع کررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سر زمین پارٹی کے مرکز پاکستان ہاؤس میں پاکستان کے معروف اداکار ایاز خان اور انکے ساتھ آئے فنکاروں کے وفد سے بات کرتے ہوئے کہی۔