Categories
خبریں

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور امدادی سامان کی ترسیل کے لئے بلدیاتی نمائندوں کی فورس سے بہتر کوئی فورس نہیں ہے،مصطفی کمال

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور امدادی سامان کی ترسیل کے لئے بلدیاتی نمائندوں کی فورس سے بہتر کوئی فورس نہیں ہے،مصطفی کمال

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 12اپریل 2020

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ اگر ہمارا پڑوسی کافر رہے تو اس کا سوال اس سے ہوگا لیکن اگر ہمارا پڑوسی بھوکا رہے تو اس کا سوال ہم سے ہوگا، پاک سر زمین پارٹی اس مشکل ترین دور میں خوف خدا اور اپنی مدد آپ کے تحت اپنے ملک کے لوگوں تک امدادی سامان کی ترسیل کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔ حکومت کو یہ بات سمجھنی ہوگی کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور امدادی سامان کی ترسیل کے لئے بلدیاتی نمائندوں کی فورس سے بہتر کوئی فورس نہیں ہے، حکمران پوری پوری ہو سی کاک ڈاؤن کر رہے ہیں لیکن جتنی تیزی سے کرونا وائرس پھیل رہا ہے، ہر یوسی میں قرنطینہ کی ضرورت پڑے گی، جسکی طرف ہم نے پہلے ہی نشاندہی کردی تھی لیکن حکومتی غلط فیصلوں کی سزا بے بس عوام بھگتنا شروع ہوگئے ہیں۔ حکومت پاکستان ایک پاکستان ایک آرڈیننس کے ذریعے ملک میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ بلدیاتی نمائندوں کو متحرک اور فعال کرے اور انکے ذریعے شہروں، گلیوں، محلوں اور دیہاتوں میں موجود لوگوں تک معلومات اور امداد پہنچائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سر زمین پارٹی کے مرکز پاکستان ہاؤس میں پاکستان کے معروف گلوکار ارشد محمود اور انکے ساتھ آئے فنکاروں کے وفد سے بات کرتے ہوئے کہی۔ ارشد محمود نے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے پی ایس پی فاؤنڈیشن کے کام کو سراہا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں بلکہ انسانیت کو بچانے کا ہے،انہوں نے کہا کہ پی ایس پی مظلوموں کا درد رکھنے والی جماعت ہے اور مشکل وقت میں پی ایس پی عوام کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ ہم انسانیت کی بھلائی کے لئے سیاست کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون اور کورنا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا مقابلہ ہمیں سب کو مل کر کرنا چاہیے حکومت کے ساتھ ساتھ یہ ہم سب کی بھی زمہ داری ہے کہ ہم ضرورت مندوں کی مدد کے لئے آگے قدم بڑھائیں پی ایس پی فائنڈیش کے تمام اراکین دن رات اس خدمت کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے مخئیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس کارخیر میں دل کھول کر عطیات جمع کروائیں تاکہ متاثرین کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جاسکے۔ اس موقع پر مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے گلوکار ارشد محمود کو پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت جاری سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا۔