مشکل وقت ہمیں اپنے رب کو راضی کرنے کا موقع دیتا ہے اور ہم اس مشکل مرحلے پر اللہ کی رضا کی خاطر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام رہے ہیں مصطفی کمال
April 4, 2020
۔http://www.psp.org.pk
۔
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 4 اپریل 2020
کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث پاک سر زمین پارٹی کا مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس فلاحی ادارے کا منظر پیش کرنے لگا۔ اس سلسلے میں پی ایس پی کے چئیرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی ناصرف امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں بلکہ بذاتِ خود جاری امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں جسکی وجہ سے کارکنان کے حوصلے اور جزبے مزید بلند ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر مصطفی کمال نے امدادی سرگرمیوں میں مصروف کارکنوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے کہا کہ مشکل وقت ہمیں اپنے رب کو راضی کرنے کا موقع دیتا ہے اور ہم اس مشکل مرحلے پر اللہ کی رضا کی خاطر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام رہے ہیں، پاک سر زمین فاؤنڈیشن سفید پوش خاندانوں اور مستحقین کو شناخت کرکہ انکے گھروں کی دہلیز پر راشن اور اشیائے ضرورت پہنچا رہی ہے۔
دریں اثناء پاک سر زمین پارٹی کی فلاحی تنظیم پاک سر زمین فاؤنڈیشن کے تحت ملک کی غریب بستیوں میں گھر گھر راشن اور اشیائے ضرورت کی فراہمی کا سلسلہ دن رات جاری ہے۔ اس سلسلے میں مخیر حضرات، عوام، تاجر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں متاثرہ افراد کے لیے قائم کئے گئے امدادی کیمپ پر امدادی سامان جمع کرانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جس کے باعث پی ایس پی کر مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں زبردست امدادی سرگرمیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں پی ایس پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کے اراکین بھی سرگرم ہیں۔ پاکستان ہاؤس میں امدادی سامان کی پیکنگ جاری ہے، جہاں سے سامان ٹرکوں، ویگنوں اور گاڑیوں میں بھر کر مختلف علاقوں میں بھیجا جا رہا ہے ۔