Categories
خبریں

امدادی سامان کی ترسیل،بلدیاتی نمائندوں سے کام لیا جائے،مصطفیٰ کمال

امدادی سامان کی ترسیل،بلدیاتی نمائندوں سے کام لیا جائے،مصطفیٰ کمال

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 31مارچ 2020

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ امدادی سامان کی ترسیل کے لئے کسی نئی فورس کی نہیں بلکہ بلدیاتی نمائندوں کی فورس سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران بلدیاتی نمائندوں سے زیادہ موثر اور منظم فورس نہیں ہوسکتی کیونکہ بلدیاتی نمائندے جتنے مؤثر انداز میں حکومت کی جانب سے نچلی سطح پر عوام کو ریلیف فراہم کر سکتے ہیں اتنا کوئی رضا کار فورس نہیں کرسکتی، چین کی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے ہی عوام کو نا صرف کرونا وائرس سے محفوظ کیا بلکہ انہی کے زریعے ریلیف بھی فراہم کیا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان ایک آرڈیننس کے ذریعے 84 ہزار منتخب بلدیاتی نمائندوں کو متحرک کرئے اور انکے ذریعے شہروں، گلیوں، محلوں اور دیہاتوں میں موجود لوگوں تک معلومات اور امداد پہنچائے۔ یہ بات انہوں پاکستان ہاؤس امدادی کاموں میں مصروف کارکنوں اور رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور علاج کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے مثبت اقدامات کی حمایت جاری رکھے گی۔ اس مشکل ترین وقت میں عوام توقع کرتی ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا ایک موقف آئے اور حکومتوں کی سطح پر ہم آہنگی ہو۔ وزیراعظم تمام وزرائے اعلیٰ سے بات کرکہ جامع اور مربوط حکمت عملی ترتیب دیں۔ پی ایس پی فاؤنڈیشن دن رات عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہے انہوں نے مخئیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس کارخیر میں دل کھول کر عطیات پی ایس پی فاؤنڈیشن میں جمع کرائیں تاک متاثرین کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جاسکے۔