Categories
خبریں

چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے مخیر حضرات اور عوام سے پی ایس پی فاؤنڈیشن کی مالی معاونت کی اپیل کردی

چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے مخیر حضرات اور عوام سے پی ایس پی فاؤنڈیشن کی مالی معاونت کی اپیل کردی

 

مورخہ 30مارچ 2020

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک کے غریب اور سفید پوش خاندان جو پہلے ہی معاشی طور پر حالات کی چکی میں پس رہے تھے وہ اب ناگزیر لاک ڈاؤن کے باعث فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ پاک سر زمین پارٹی کی فلاحی تنظیم پی ایس پی فاؤنڈیشن پچھلے تیرہ دن سے اپنی مدد آپ کے تحت ملک کی غریب بستیوں اور سفید پوش خاندانوں میں راشن اور اشیائے ضرورت فراہم کررہی ہے، چونکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پیدا شدہ انسانی المیے کا دائرہ اتنا وسیع و سنگین ہے کہ کوئی ایک حکومت، ادارہ یا سیاسی جماعت اکیلے اشیاء خورد و نوش اور سہولیات عوام تک نہیں پہنچا سکتی اس لیے میں دنیا بھر میں موجود پاکستانیو سے بالعموم اور پاکستان میں بالخصوص موجود مخیر حضرات اور عوام جو ہمارے کردار، قابلیت اور صلاحیت سے واقف ہیں، ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پی ایس پی فاونڈیشن کی بھرپور مالی معاونت کریں تاکہ پی ایس پی کے کارکنان نا صرف آپکی دی ہوئی امداد سے مزید بڑے پیمانے پر مصیبت زدہ خاندانوں تک امداد پہنچا سکیں بلکہ دن بدن بڑھتے انسانی المیے کو روکنے میں سرگرم عمل پاک سر زمین پارٹی کا ساتھ دے سکیں۔ مخیر و صاحب دل خواتین و حضرات اپنے رب کی رضا حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں موجود پی ایس پی کی وسیع تنظیم سے استفادہ حاصل کریں۔ اپنے ایک بیان میں مصطفٰی کمال نے کہا کہ مخیر حضرات اور عوام اپنے عطیات پی ایس پی کے مرکز اورآئی بی اے این نمبر PK08HABB0000277901235603،ایچ بی ایل بینک نرسری برانچ کے اکاؤنٹ نمبر00277901235603برانچ کوڈ نمبر0027 میں جمع کراسکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لیے ہے۔ ملک میں کورنا وائرس کے باعث جب لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے ایسے وقت میں پی ایس پی کے ہزاروں کارکنان اپنے گھروں سے نکل کر مصیبت زدہ خاندانوں کی مدد کیلئے کام کررہے ہیں جسکی جزا ہم فقط اپنے پروردگار سے طلب کرتے ہیں۔ مصائب میں مبتلا اپنے اہل وطن کی خدمت میں مشغول پی ایس پی کے ایک ایک ذمہ دار، کارکن اور پی ایس پی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو دل کی گہرائیوں سے شاباش اور خراج تحسین بھی پیش کرتا ہوں۔