پاک سر زمین پارٹی کی فلاحی تنظیم پاک سر زمین فاؤنڈیشن کے تحت ملک کی غریب بستیوں میں گھر گھر راشن اور اشیائے ضرورت کی فراہمی کا سلسلہ
March 30, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ30مارچ 2020
پاک سر زمین پارٹی کی فلاحی تنظیم پاک سر زمین فاؤنڈیشن کے تحت ملک کی غریب بستیوں میں گھر گھر راشن اور اشیائے ضرورت کی فراہمی کا سلسلہ پچھلے دس دن سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں اورنگی ٹاون،لیاقت آباد یوسی43،کورنگی ٹاون یوسی26 یوسی34، سرجانی ٹاونجمیر گوٹھ، گلستان جوہر اور امروحہ سوسائٹی میں مستحق افراد میں کھانا، غریب بستیوں میں گھر گھر راشن اور اشیائے ضرورت تقسیم کئے گئے۔اس مو قع پر نیشنل کونسل اراکین نے حسان صابر، ظفر سولیجہ دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے اس مو قع پر نیشنل کونسل حسنان صابر، ظفر سولیجہ نے کہاکہ پی ایس پی کی سیاست کا مقصد اقتدار یا اقتدار کی مراعات کا حصول نہیں بلکہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا ہے، پی ایس پی چاہتی ہے کہ ملک بھرکے غریب عوام کو بھی عزت کی زندگی گزارنے کا موقع میسر آئے، انہیں دووقت کی روزی اور باعزت روزگارکے مواقع مل سکیں۔اس مو قع پر پی ایس پی زمہ داران نے عوام سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں پی ایس پی اپنے قوم کے ساتھ کھڑی ہے