Categories
خبریں

تئیس (23,) مارچ عہد وفا کا دن تحریر اسد شیخ

تئیس (23,) مارچ عہد وفا کا دن تحریر اسد شیخ

تئیس (23,) مارچ عہد وفا کا دن

تحریر اسد شیخ

اقوام عالم کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو ان میں کچھ ایسے مہینے ہوتے ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں مارچ کا مہینہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ 23 مارچ وہ عظیم دن ہے جب انگریز کی غلامی سے نجات پانے کے لئے قرار داد پاکستان منظور کی گئی۔ اس قرار داد کی روشنی میں قائد اعظم محمد علی جناح کی خدا داد قابلیت، سیاسی فہم و فراست، عزم و جرات اور عمل پیہم سے دنیا کے نقشے پر ایک نئی مملکت کا اضافہ کے کا تصور پیش کیا جو برصغیر کے مسلمانوں کی ایک اہم اور اشد ضرورت تھی۔ قومی زندگی کے بعض لمحات بڑے فیصلہ کن ہوتے ہیں جو اپنے نتائج اور اثرات کے اعتبار سے خاصے دورس اور تاریخ کا دھاوا موڑنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ایسا ہی ایک لمحہ 23 مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک میں آل انڈیا مسلم لیگ نے قائد اعظم محمد علی جناح کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ا یک قرارداد منظور کی جو آج قرارداد پاکستان کے نام سے مشہور ہے۔ یہ وہ تاریخی قرار داد تھی جو حصول آزادی کیلئے نہ صرف ایک سنگ میل کی حامل ٹھہری بلکہ اس قرارداد نے تاریخ کے دھارے کا رخ بدل کر رکھ دیا۔ بالکل اسی طرح 3 مارچ 2016 کی تاریخ آئی اور23مارچ 2016کو کراچی میں دو افراد نے پاک سرزمین پارٹی کے قیام کا اعلان کرکے وطن پرستی کے نظریہ کو بنیاد بناتے ہوئے ایک قومی نظریہ کا پرچار شروع کردیا 23مارچ کے دن پاک سر زمین پارٹی کا یومِ تاسیس تو ہے ہی بلکہ ایک نئے عہد ایک نئی تاریخ کا نقطہء آغاز بھی ہے یہ وہ دن ہے جب مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کے لیئے امید کی کرن پیدا ہوئی
پی ایس پی کی سیاسی جدو جہد کا جائز لیا جائے تو معلوم ہوگا آج پاک سرزمین پارٹی کے قیام کو 4 سال مکمل ہوچکے ہیں ان چار سالوں میں پی ایس پی نے بہت سے نامصائب حالات اور آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا اس کے باوجود بھی وہ اپنے نظریہ سے پیچھے نہیں ہٹے کیونکہ ان کا نظریہ پاکستانیت و امن کا نظریہ ہے پی ایس پی کے نظریہ کو عوام کو سمجھنے میں تھوڑا وقت لگا لیکن عوام سمجھ گئی کہ پی ایس پی کے نظریہِ میں ہمارے بھلائی ہے اور آج پی ایس پی پاکستان کے کونے کونے میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور لوگ پی ایس پی میں شامل ہورہے ہیں
۔بلا شبہ چئیر مین پی ایس پی مصطفی کمال ایک عہد ساز شخصیت کے مالک ہیں انہوں نے حقوق سے محروم طبقات کی جدوجہد کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔تین مارچ 2016 سے لے کر آج 23 مارچ 2019 تک مصطفی کمال اور پاک سرزمین پارٹی کے 4 سال عزم وہمت، پرامن جدوجہد کے سفر کی روشن مثال ہیں جنہیں خاص طور پر کراچی کی سیاست کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا