Categories
خبریں

ملک بھر کی عوام کو 23 مارچ 1940 کی قرار داد کے مطابق ان کو حقوق میسر ہونگے۔ مصطفی کمال

ملک بھر کی عوام کو 23 مارچ 1940 کی قرار داد کے مطابق ان کو حقوق میسر ہونگے۔ مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ 23 مارچ 2020*

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پوری قوم کو 23 مارچ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہماری تاریخ کا اہم اور ناقابل فراموش دن ہے آج قرارداد پاکستان کے مقاصد اور ان کے حصول کے لیے جدوجہد کےعزم کا دن ہے، قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کو عظیم مقصد کے لیے متحد کیا، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور تحریک آزادی کے بے تحاشہ رہنماؤں کی قربانیوں سے حصول پاکستان کی راہ ہموار ہوئی۔ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آزادی ایک انمول نعمت ہے اس کی قدر جسے جاننی ہو وہ کشمیری ماﺅں، بہنوں اور بیٹیوں سے پوچھے جو ہر لمحہ بھارتی انتہاء پسندوں کے مظالم کا شکار ہوتی ہیں۔ ہمیں اس پر شکر ادا کرنا چاہئے کہ ہم آزاد وطن میں سانس لیتے ہیں جس کی دنیا میں مثالی شناخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے اگر پاکستان نہیں تو ہم بھی نہیں ہمیں اپنی بقاء کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ پی ایس پی واحد جماعت ہے جس میں تمام قومیتوں کے لوگ شامل ہیں اس کے پلیٹ فورم سے پاکستانی قوم کے تصور کو عملی طور پر اجاگر کیا جارہا ہے، ہمیں یقین ہے کہ ہماری جدوجہد کامیابی سے ہم کنار ہوگی اور ملک بھر میں وطن پرستی کا سورج طلوع ہوگا۔ ملک بھر کی عوام کو 23 مارچ 1940 کی قرار داد کے مطابق ان کو حقوق میسر ہونگے۔