تئیس مارچ 2016 کا دن پاکستان کی سیاسی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس دن ملک سے تعصب و نفرت کی سیاست کے خلاف جہاد کا آغاز ہؤا مصطفی کمال
March 22, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 22مارچ 2020
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے 23 مارچ 2016 کا دن پاکستان کی سیاسی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس دن ملک سے تعصب و نفرت کی سیاست کے خلاف جہاد کا آغاز کیا گیا، ہمارے سات کارکنان نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکہ اس جدوجہد کو امر کردیا، اس ظلم کے باوجود پی ایس پی کے کسی ایک کارکن نے بھی پلٹ کر پتھر تک نا مارا۔ یہ ہمارے رب کا کرم ہے کہ اس نے ہم سے یہ کام لیا کہ ہم نے نفرت اور تعصب کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا، کراچی جیسے شہر میں لاشیں گرنا بند ہوگئیں، شہداء قبرستان میں تالے لگ گئے، لوگ اپنے گھروں میں سونے لگے، آج مہاجر قوم کو راء سے نہیں جوڑا جاتا۔ پی ایس پی کے چوتھے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ قوم نے دیکھ لیا کہ ہمارے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں، ہم جو بات کہتے ہیں وہ وقت سچ ثابت کر دیتا ہے اور ہم مسائل کا جو حل پیش کرتے ہیں وہی واحد قابل عمل حل ثابت ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 25 جولائی 2018 کا الیکشن ہارنے کے باوجود آج پی ایس پی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوچکی ہے جسکا ثبوت یکم مارچ 2020 کو خواتین کے عظیم الشان جلسے میں پاکستان کی ماؤں اور بہنوں نے دیا اور یہی پی ایس پی کے نظریے کی کامیابی ہے۔ آج پی ایس پی نا صرف کراچی سے کشمور اور کشمور سے کشمیر تک ایک منظم اور متحرک تنظیم رکھتی ہے بلکہ بیرون ملک دنیا کے اکثر ممالک میں پی ایس پی منظم اور متحرک ہے۔ آج جہاں صدر، وزیراعظم، وزیراعلی، گورنر اور مئیر رکھنے والی جماعتوں کو لوگ انکی نااہلی اور کرپشن کے باعث چھوڑ رہے ہیں وہاں ہمارے فلسفے سے متاثر ہوکر پی ایس پی میں روز سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ جہاں چار سال میں لوگوں کو سیاسی جماعتوں کا نام تک یاد نہیں ہوتا وہاں آج پی ایس پی ہر پاکستان کے ہر گھر میں موجود ہے۔ کیونکہ ہم دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر سیاست نہیں کر رہے بلکہ ہمارے کارکنان اور عہدے داران روز عوام کے درمیان ہوتے ہیں۔ پی ایس پی محروم لوگوں کیلئے جدوجہد کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے۔ مختلف قومیتوں، زبانوں اور مذاہب کےماننے والے افراد پی ایس پی کے پرچم تلے جمع ہوکر اپنے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کا حصہ بن رہے ہیں۔ پی ایس پی کا فلسفہ ملک میں انقلاب کی نوید بن چکا ہے۔ آنے والا وقت پاک سر زمین پارٹی کا ہے۔