مشکل کی اس گھڑی میں قوم کو ایک ساتھ متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا مصطفی کمال
March 20, 2020
*مورخہ 20 مارچ 2020*
(پریس ریلیز) پ
سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں قوم کو ایک ساتھ متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا اور حکومت کو مکمل سپورٹ فراہم کرنی ہوگی۔ ہر شہری اپنی اور دوسروں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائے۔ اگر ملک بھر میں یکساں مضبوط اور فعال بلدیاتی نظام رائج ہوتا جس کی تشریح آئین میں موجود ہوتی تو ہر گلی میں عوام کا منتخب نمائندہ حکومت کی جانب سے موثر انداز میں اپنا مثبت اور فعال کردار ادا کر رہا ہوتا جس سے حالات یقینی طور پر قدرِ بہتر ہوتے۔ یہ وقت کسی پر تنقید کا نہیں بلکہ مل کر ساتھ چلنے کا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو پاک سرزمین پارٹی کی نا صرف مکمل حمایت حاصل ہوگی بلکہ پی ایس پی کے منظم کارکنان ایک ذمہ دار شہری کی طرح عملی میدان میں بھی حکومتی اقدامات میں شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں کارکنان اور مخیر حضرات کی جانب سے پریس کانفرنس میں کی گئی اپنی اپیل پر غریب گھرانوں میں صابن کی بڑی تعداد میں تقسیم پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس عمل کو جاری رکھ کر دنیا بھر میں ایک مہذب معاشرہ بن کر ابھرنا ہے۔ مشکل وقتوں میں ہی قومیں آپسی اختلافات بھلا کر ایک سمت کا تعین کر کے بہترین قومیں بن کر ابھرا کرتی ہیں۔